چہرے کے تاثرات کا بھی پتہ لگائے گی ۔۔ اے آئی ٹیکنالوجی چہرے سے جذبات کی درست شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی

image

اے آئی ٹیکنالوجی کو دیکھ کر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی کوئی انسان ہے جو ان کے جذبات و احساسات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس مشہور انقلابی ٹیکنالوجی کا ایک اور کارنامہ اسی حوالے سے سامنے آیا ہے جو انسانی چہرے سے جذبات کی درست شناخت کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ حالیہ دریافت سائیکو تھراپی کے شعبے میں مزید ترقی فراہم کر سکتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی معروف یونیورسٹی آف بیسل میں سینٹر فار سائنٹیفک کمپیوٹنگ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اے آئی کی ایک ذیلی ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل نیورل نیٹ ورک کو 30,000 سے زائد چہرے کی تصاویر کی تربیت دی تاکہ وہ 6 بنیادی انسانی جذبات کو جانچ سکے جیسے خوشی، تعجب، غصہ، نفرت، اداسی، اور خوف کو۔

اس کے بعد محققین نے اے آئی ماڈل کو ماہرین نفسیات کے عمومی تھراپی سیشنز کی 950 گھنٹے سے زائد کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جس میں دوہری شخصیت کے مرض میں مبتلا 23 افراد کو دکھایا گیا تھا۔

اے آئی ماڈل سے برآمد شدہ تجزیوں کا تین تربیت یافتہ معالجین کے نتائج کے ساتھ موازنہ کیا گیا جس میں ماہرین نے دونوں نتائج میں یکسانیت دیافت کی۔

سائنسدانوں کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی مریضوں کے چہرے کے تاثرات کا درست اندازہ لگانے میں ایک ماہر معالج کی طرح ماہر ثابت ہوئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.