ڈیری والے کون سی ٹپ استعمال کرتے ہیں جس سے دہی گاڑھی اور دانے دار بنتی ہے؟ جانیں سردی میں دہی جمانے کا صحیح طریقہ

image

اچھی دہی جمانے کے لیئے کچھ ٹپس ہوتی ہیں جن کا استعمال ڈیری والے کرتے ہیں۔ اور سب سے زیادہ مسئلہ سردیوں میں دہی جمانے میں پیش آتا ہے۔

تو آیئے آج آپ کو بتاتے ہیں اس موسم میں دہی جمانے کا صحیح طریقہ کیا ہے، جس سے آپ کی محنت بھی ضائع نہ ہو۔

دہی جمانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک دیگچی میں پانی اور اس میں ایک اسٹیل کی پیالی رکھ کر ڈھکن لگا دیں اور ہلکی آنچ پر اسے گرم ہونے دیں، اور چولہا بند کردیں۔

۔ اب دوسری دیگچی میں 2 کپ دودھ ابال کر چولہا بند کردیں، اور اچھے سے اسے مکس کریں تا کہ اوپر ملائی نہ جمے۔

۔ اسکے بعد ایک بڑے مٹی کے پیالے میں 1 چمچ تازہ دہی ڈال کر اسے مکس کریں، اور دودھ نیم گرم ہوجائے پر اسے اس میں ڈال کر اوپر سے ڈھکن لگا دیں۔

۔ پھر اسے پانی والی دیگچی میں اسٹیل کے پیالے کے اوپر رکھ کر دیگچی کو مکمل بند کردیں کم سے کم 20 منٹ کے لیئے۔

۔ جب دیگچی ٹھنڈی ہوجائے تو ڈھکن ہٹا کر دیکھیں، دہی جم گئی تو اسے باہر نکال دیں۔

۔ مزیدار، گاڑھی اور دانے دار دہی تیار ہے!


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.