وائرس فونز خراب کررہا تھا اور ۔۔ گوگل پلے اسٹور نے کون کون سی 13 ایپس ختم کردیں؟

image

گوگل پلے اسٹور نے وائرس کی وجہ سے فونز خراب ہونے کی شکایات پر 13 اپیس کو ختم کردیا، ختم کی جانے والی اپیلی کیشنز کی تفصیلات بھی جاری کردی گئیں۔

سیکورٹی کمپنی میکیفی کے ماہرین نے پلے اسٹور پر موجود 13 ایپس پر انتہائی نقصان دہ وائرس کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد گوگل نے فوری ان ایپس کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز میں موجود یہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ ڈیوائس میں ایپ کے انسٹال ہونے کے بعد سائبر حملہ آور صارفین کی ڈیوائس کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بہت سی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فونز تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ہیکر صارف کے علم میں آئے بغیر ڈیوائس میں اسپائی ویئر یا پیسے چُرانے والے بینکنگ ٹروجن شامل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بگ ہیکرز کو اسکرین پر موجود ایپس کو چھپانے کی صلاحیت بھی دیتا ہے جس کی وجہ سے صارف یہ نہیں دیکھ سکتا کہ فون کو سست کرنے والے ایڈویئر کو انسٹال کیا جارہا ہے۔

مکیفی نے مجموعی طور پر25 ایپلی کیشنز میں اس نقصان دہ وائرس کی نشان دہی کی تصدیق کی تھی جس میں 13 گوگل کے پلے اسٹور پر موجود تھیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر چکے ہیں۔

یہ ایپس زیادہ تر امریکا، برطانیہ، برازیل، اسپین اور جرمنی میں ڈاؤن لوڈ کی گئیں ہیں، جن کی تفصیلات کو یوں ہے ۔ Essential Horoscope for Android، 3D Skin Editor for PE Minecraft ، Logo Maker Pro ، Auto Click Repeater، Count Easy Calorie Calculator، Sound Volume Extender، LetterLink، NUMEROLOGY، Step Keeper: Easy Pedometer، Track Your Sleep، Sound Volume Booster، Astrological Navigator: Daily Horoscope & Tarot، Universal Calculator۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.