سردی میں ہیٹر استعمال کرنے سے پہلے یہ بات لازمی جان لیں ۔۔ ہیٹر فائدے کے ساتھ کونسے نقصان دیتا ہے؟

image

موسم سرما میں سردی سے بچنے کیلئے اکثر لوگ روایتی انداز میں لکڑیاں جلاکر گرمائش کا انتظام کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ہیٹر سے گرمی پیدا کرکے پرسکون نیند سونا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹر کا استعمال صحت کیلئے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ہیٹر کے استعمال میں تھوڑی سی بے احتیاطی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے جبکہ ہیٹر جلد کی خشکی کا سبب بنتا ہے اور الرجی کو بڑھا سکتا ہےجبکہ روم ہیٹر آن رکھ کر سونا کاربن مونو آکسائیڈ میں اضافے کی وجہ سے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق ہیٹر فضا میں خشکی کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سےجلد خشک ہو سکتی ہے،اگر ہیٹر کی صفائی نہیں کی جاتی اور مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی تو اس سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہو سکتی ہے جو بے بو اور بے رنگ ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی میں سر درد، چکر آنا اور متلی ہونے لگتی ہے۔

کمرے میں موجود ہیٹرز ذرات اور الرجی کا سبب بنتے ہیں۔ یہ الرجی کو متحرک سکتے ہیں ،روم ہیٹر کے زیادہ استعمال سے آنکھوں اور جِلد میں جلن ہو سکتی ہے۔ یہ خارش اور تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے، روم ہیٹر جلد گرم ہوسکتا ہے اور آگ لگنے کا خطرہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہیٹر کے قریب کوئی ایسی اشیا نہ ہوں جو فوراً آگ پکڑ سکتی ہیں جیسے پردے، بستر یا فرنیچر وغیرہ۔ ہیٹر اور کسی بھی چیز کے درمیان کم سے کم تین فٹ کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔

روم ہیٹر کو باقاعدگی سے صاف کرنا چاہیے اور اس کی جانچ پڑتال بھی کرنی چاہیے۔ ہیٹر کو دھول مٹی سے دور رکھیں اور اگر آپ کمرے میں موجود نہ ہوں یا آپ کے سونے کا وقت ہو گیا ہو تو ہیٹر کو کبھی بھی آن نہ چھوڑیں بلکہ اس کو بند کر دیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.