نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے کیونکہ ۔۔ آپ جانتے ہیں بغیر سوئے کتنی دیر رہا جاسکتا ہے؟

image

مشہور کہاوت ہے کہ نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے ،اکثر لوگ تھکاوٹ سے اس قدر چُورہوتے ہیں کہ کہیں بھی بیٹھے بیٹھے نیند کی وادیوں میں چلے جاتے ہیں اور کئی بار تو سفر کے دوران بھی لوگوں کو بے خبر سوتے دیکھا جاتا ہے۔

برطانیہ کے ایک یو ٹیوبر جو فیزر نے زیادہ سے زیادہ دیر تک جاگنے کی کوشش کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی، جس کا عنوان 21 سالہ جوفیزر نے یہ رکھا، ’میں نے کوشش کی کہ میں کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتا ہوں۔’

جو فیزر نے بتایا کہ نہ سونے کا تجربہ شروع ہوا اور پہلے 18 گھنٹے تو ٹھیک رہے لیکن 22ویں گھنٹے میں آکر وہ تھکنے لگے اور 24ویں گھنٹے میں انہوں نے اپنے آپ کو جگانے کیلئے پہلی بار کیفین کا استعمال کیا۔

یوٹیوبر کہتے ہیں کہ 29ویں گھنٹے بعد نیند میں شدت بڑھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہایا۔ یہ تکلیف دہ کام تھا لیکن کارگر ثابت ہوا اور زیادہ بیداری محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ آخر کار 36ویں گھنٹے تک وہ مزید برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے جاگنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی دوسری کافی پی لیکن چند گھنٹوں بعد آخر کار ان کی آنکھ لگ ہی گئی۔

10 لاکھ سبسکرائبرز سے زائد کے حامل جو فیزر نے اپنے مداحوں کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے اس لئے گھر میں ایسی کوشش ہرگز نہ کریں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.