مسلمان ہوکر بیٹی ہندو نوجوان کے ساتھ بیاہ دی اور ۔۔ عامر خان کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو دیکھیں

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار مسلمان اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ارا خان کی شادی اس کے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ کردی، شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ارا خان عامر خان کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی رینا دتا سے ہیں ۔ارا خان کے شوہر نوپور شیکھرے ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔

بھارتی قانون کے مطابق دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑا اپنی اپنی روایات کے مطابق شادی کرسکتا ہے۔

عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں جس میں بالی ووڈ اور کاروباری شخصیات سمیت قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات کے لیے دلہا نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے اور ان کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شیکھرے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کرتے ہوئے اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.