اتنا تو کمپنیاں بھی نہیں کماتی ہونگی کہ ۔۔ شاہ رخ خان ایک سال میں کتنے کروڑ کا بزنس کرنے والے اداکار بن گئے؟

image

2023 شاہ رخ خان کیلئے کامیاب ترین سال رہا ہے، بالی ووڈ کنگ نے تین بلاک بسٹرز فلمیں دیکر ایک سال میں 2500 کروڑ روپے کمانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور جوان نے شاندار برنس کیا اورسال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی بھی کامیاب رہی، تینوں فلموں نے ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا جس کے ساتھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔

2 نومبر 1965ءکو پید اہونے والے شاہ رخ خان کو"بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز فلموں میں بھی کام کیا۔

انھوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انھوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر اعزاز جیتے ہیں۔

شاہ رخ خان اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنھوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا اعزاز آٹھ بار جیتا ہے۔ 2005ء میں بھارت کی حکومت نے انھیں بھارتی سنیما میں کام کے لیے پدم شری سے نوازا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.