کمپیوٹر کی بورڈ میں کئی دہائیوں بعد ایک نئے بٹن کا اضافہ ۔۔ یہ بٹن کی بورڈ میں کہاں موجود ہوگا؟

image

گذشتہ کئی دہائیوں سے ہم کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں ایک ہی طرح کے کی بورڈ کا استعمال کر رہے ہیں جن میں آج تک بٹن میں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی مگر اب آپ کو نیا کی بورڈ دیکھنے کو ملے گا۔

کئی دہائیوں بعد پہلی بار مائیکرو سافٹ کی جانب سے کمپیوٹر کی بورڈ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

مائیکرو سافٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور یہ کمپنی 2024 میں کمپیوٹرز کو اے آئی سے بھر دینا چاہتی ہے۔

آئندہ چند ماہ میں اگر آپ نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپس خریدیں گے تو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن موجود ہوگا جس کو کو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے۔

اسے کو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔مذکورہ بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا۔

اس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہو جائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.