جی میل اکاؤنٹ تک بغیر پاسورڈ کے رسائی کا انکشاف

image

کیلیفورنیا: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز بغیر پاسورڈ کے بھی جی میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی محققین نے جی میل میں ایک ایسا سقم دریافت کر لیا جس کے ذریعے بغیر پاسورڈ کے کسی بھی جیل میل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ ایس ای کے نے انکشاف کیا کہ ایک خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اس کو ہیکنگ گروپ پہلے ہی آزما چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک انکشاف اس سے قبل اکتوبر 2023 میں ایک ہیکر نے ٹیلی گرام پر کیا تھا۔ کوکیز سے جڑی کمزوریوں کو ذریعہ بنا کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے نئی سیٹنگ متعارف کرا دی

رپورٹ کے مطابق گوگل تصدیقی کوکیز صارفین کو بار بار ان کی لاگ ان تفصیلات درج کیے بغیر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی دیتے ہیں۔ تاہم ہیکرز نے ایسا راستہ تلاش کر لیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ان کوکیز کو حاصل کر لیتے ہیں تاکہ دو جہتی تصدیقی مرحلے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے دنیا کا سب سے مشہور ویب براؤزر گوگل کروم اس وقت تھرڈ پارٹی کوکیز کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.