پاکستان بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنے فیصد تک کمی ہوگئی؟

image

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی سامنے آئی ہے۔ 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

چونکہ مغرب میں سولر پینل کی بہت زیادہ تعداد میں خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا وہیں مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.