جہاز میں روتے بچوں کو ایسے خاموش کروائیں اور ۔۔ ایمن خان نے ماؤں کی بڑی مشکل چٹکیوں میں کیسے حل کردی؟

image

سفر کے دوران بچوں کو کنٹرول کرنا اکثر ماؤں کیلئے بہت مشکل کام ہوتا ہے اوراگر سفر جہاز کا ہو تو محدود سی جگہ پر بچوں کو قابو کرنا اور روتے بچوں کو خاموش کروانا بہت دشوار مرحلہ ہوتا ہے تاہم اداکارہ ایمن خان نے ماؤں کی مشکل کو آسان کرنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران بچوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جہاز میں بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کو اہم مشورہ بھی دیا۔

ایمن خان نے جہاز میں سفر کے حوالے سے ماؤں کی رہنمائی کیلئے چند ٹپس بھی دیں۔ایمن خان نے کہا کہ میری بیٹی ’امل چار مہینے کی تھی ہم جب سے ہی جہازوں میں سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے جہاز میں بہت روتے ہیں جس سے مائیں کافی پریشان ہوجاتی ہیں اور ماؤں کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہوتا کہ یہ کیوں رو رہے ہیں۔دراصل جہاز میں ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بچوں کے کان بند ہوجاتے ہیں، اس لیے بچوں کے کانوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔

ایمن خان نے مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کو چاہئے کہ وہ سفر کے دوران بچوں کیلئے فیڈر یا پیسیفائر لازمی رکھیں، کیونکہ چوسنے سے کانوں پر دباؤ کم ہوتا ہے‘ اور بچے کے دھیان بٹ جاتا ہے جس سے رونا دھونا بھی بند ہوجاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.