لوگ سمجھتے ہیں اصل زندگی میں بھی ایسا ہوں کہ ۔۔ ہیروئنز کے منگیتر آغا علی کے ساتھ کام کرنے سے کیوں روک دیتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

image

شوبز انڈسٹری میں اکثر کچھ فنکاروں پر ایک مخصوص چھاپ لگ جاتی ہے، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز جیسے سینئر فنکار ولن کے کردار کی وجہ سے مداحوں کے نزدیک حقیقی زندگی میں بھی ولن سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نیئر اعجاز کو تو ایک بار ایک خاتون مداح نے حقیقت میں تھپڑ بھی ماردیا تھا، ایسے ہی اداکار آغا علی بھی شوبز میں مخصوص چھاپ کی وجہ سے ہیروئنزنہیں بلکہ ان کے منگیتروں کیلئے ناپسندیدہ بن چکے ہیں۔

اداکار آغا علی ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اکثر اداکاراؤں کے منگیتر انہیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیتے تھے کیونکہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ میں جیسے کردار نبھاتا ہوں میں اصل زندگی میں بھی ویسا ہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے لاہور میں میرے کام پر پابندی لگادی گئی تھی کیوں کہ میں نے ایک پروڈیوسر کو انٹرویو کے دوران تلخ جواب دیے تھے جس کے بعد انہوں نے مجھے ایک سائن کیے ہوئے پراجیکٹ سے بھی نکال دیا تھا۔

آغا علی نے بتایا کہ 2016 ، 2017 میں جو ڈرامہ بھی سائن کرتا تو کئی بار ایسا ہوا اداکاراؤں کے منگیتر نے انہیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا۔ایک بار پروڈیوسر نے بتایا کہ اداکارہ کے منگیتر انہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کی اجازات نہیں دے رہے۔

یاد رہے کہ آغا علی 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں مشہور اداکارآغا سکندر اور روبینہ سکندر کے بیٹے جبکہ افسانوی گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کے نواسے ہیں۔ فنکاروں کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے آغا علی درجنوں ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.