یہ ٹی وی مچھلی کا ایکویریم بھی بن جائے گا ۔۔ مشہور کمپنی نے دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ ٹی وی متعارف کرا دیا، اس کی اور کیا خصوصیات ہیں؟

image

پرانے وقت میں رنگین ٹیلی وژن آنے پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا تھا، پھر ایل سی ڈیز کا زمانہ آیا اور آج تو ایسا ٹی وی متعارف کر دیا گیا ہے جو وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپیرنٹ بھی ہے۔

ٹیکنالوجی کی یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے اس کی وجہ سے اب لوگ ٹرانسپیرنٹ ٹیلی وژن دیکھ سکیں گے۔

جی ہاں یہ ایک ایسا ٹی وی ہوگا جسے آپ دیکھ نہیں رہے ہوتے تو یہ کسی شیشے کی طرح ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں۔

مشہور کمپنی ایل جی کی جانب سے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر متعارف کرایا۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی ہے جو 4K ریزولوشن سے لیس ہے۔

اس ٹی وی میں آڈیو اور ویڈیو چلانے کے لیے وائرلیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس ٹی وی کی قیمت فی الحال نہیں بتائی گئی ہے اور زیادہ تفصیلات بھی شئیر نہیں کی گئی ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس ٹی وی میں ایک نیا پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جس کی کارکردگی ماضی کے پراسیسرز سے 4 گنا بہتر ہے۔

77 انچ اسکرین والا یہ ٹی وی آل ویز آن ڈسپلے فیچر کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کو نشر کر سکتا ہے۔

جب آپ ٹی وی بند کرتے ہیں تو اسکرین پر ڈیجیٹل فش ایکوریم، آگ بھڑکنے یا دیگر ڈیجیٹل آرٹ نمودار ہو جاتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.