اگر میں نے حجاب کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا ۔۔ مائرہ خان نے حجاب کرنے اور اپنے کیرئیر سے متعلق اور کیا کہا؟ ویڈیو کلپ وائرل

image

میں حجاب کرنا چاہتی ہوں لیکن اگر میں نے حجاب کیا تو میرا کیرئیر ختم ہوجائے گا۔ یہ کہنا ہے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

اداکارہ مائرہ خان نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، ناک کی سرجری اور شادی سے متعلق دیگر موضوعات پر بات کی۔

پوڈ کاسٹ سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں مائرہ خان حجاب سے متعلق اپنی مجبوری پر بات کرتی دکھائی دیں۔

انہوں نے کہ ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری جانب میں قمیض شلوار میں ہوں تو لوگ مجھے چھوڑ کر کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ ہمارے ہاں لوگ بولڈ لباس پہننے والی اداکاراؤں پر تنقید بھی زیادہ کرتے ہیں اور دیکھنا بھی انہیں ہی پسند کرتے ہیں۔

مائرہ خان نے کہا کہ ہم عرب ممالک کو دیکھیں تو وہاں حجاب کا ہی کلچر نظر آتا ہے کیونکہ وہاں ایک نظام موجود ہے کہ چاہے اداکارہ ہو، ماڈل ہو یا اینکر ہو، سب نے لازمی حجاب پہننا ہے جبکہ ہمارے یہاں پاکستان میں مِکس کلچر ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اداکارائیں ڈراموں میں حجاب نہیں کرسکتیں کیونکہ ڈراموں میں ایسے کردار نبھانے ہوتے ہیں کہ ہمیں سر سے دوپٹہ اتارنا پڑتا ہے۔

ان کاانٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ہم اداکارائیں بھی مجبور ہوتی ہیں، اگر میں نے حجاب کرنا شروع کیا تو میرا کیرئیر ختم ہوجائے گا، ہمارے دل میں خوف خدا ہے مگر ہم نے اپنے گھر بھی چلانے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.