آپ کا چہرہ دیکھ کر سارے راز کھول سکتا ہے اور ۔۔ جادوئی آئینے کی حیران کن خصوصیات جانیں

image

آئینہ صرف چہرہ دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ صدیوں سے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتےرہے ہیں جبکہ آئینے کے حوالے سے کوئی توہم پرست روایات بھی جڑی ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک انوکھے جادوئی آئینے کے بارے میں بتائیں گے جو یقیناً آپ بھی ایک بار ضرور استعمال کرنا پسند کرینگے۔

بارا کوڈا نامی کمپنی نے یہ جادوئی آئینہ تیار کیا ہے، اس آئینے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسمارٹ آئینہ آپ کے عکس کو دیکھ کر تناؤ یا ڈپریشن کے بارے میں بتا سکتا ہے اور یہی نہیں بلکہ یہ آئینہ آپ کیلئے ایسی ورزشیں اور سرگرمیاں بھی تجویز کر سکتا ہے جس سے تناؤ یا ڈپریشن میں کمی لانا ممکن ہوسکے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ آئینہ ہے جو ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے،اس آئینے کو کہیں بھی لٹکایا جا سکتا ہے اور اس میں عکس کو دیکھ کر روزانہ ذہنی حالت کا جائزہ لینا ممکن ہے۔

اس آئینے میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی کیئر او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے، یہ اے آئی سسٹم تاثرات، بولے جانے والے الفاظ اور اشاروں کو سمجھ سکتا ہے۔

یہ آئینہ صارف کے مزاج کو رئیل ٹائم میں بھانپ لیتا ہے تاکہ ذہنی مسائل کا علم ہوسکے تاہم کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور ڈیٹا تک دیگر کی رسائی ممکن نہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.