چین میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش

image

چین میں چارج کئے بغیر پچاس سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی۔

اس بیٹری کی نمائش بیجنگ میں کی گئی، خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی Betavoltنے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے پچاس سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف

میڈیا کے مطابق مستقبل میں اس بیٹری کوموبائل فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا، کمپنی کے مطابق یہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔

بیٹا وولٹ کمپنی کے مطابق بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.