موبائل چارج صرف7سیکنڈز میں، حیرت انگیز ڈیوائس مارکیٹ میں آ گئی

image

سائنسی ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو محض سات سیکنڈز کے اندر موبائل ڈیوائس کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انقلابی ڈیوائس ایک قطری ٹیکنالوجی فرم نے تیار کی ہے۔ڈیوائس میں پانچ بیٹریز موجود ہیں اور ایک بیٹری دو AA سائز کی بیٹریز کے برابر ہے جو موبائل کے پیچھے چپکنے کے ساتھ ساتھ چارجنگ پورٹ سے بھی کنیکٹ ہوجاتی ہے۔

یہ بیٹریز ایک مشین میں نصب ہیں جسے سوئیپرے کا نام دیا گیا ہے، یہ مشین اس میں موجود تمام بیٹریز کو چارج کرتی ہے، جیسی ہی موبائل کے پیچھے چپکی بیٹری چارجنگ مکمل ختم ہوجائے تو اسے مشین پر رکھ دیا جاتا ہے۔

مشین خودکار نظام کی مدد سے بیٹری کو بدل دیتی ہے جس کےلیے اسے 7 سکینڈز کا وقت لگتا ہے جبکہ پرانی بیٹری مشین میں واپس جانے کے بعد دوبارہ چارج ہونا شروع ہوجاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.