گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے طلباء وطالبات کا اٹک آئل ریفائنری کا مطالعاتی دورہ

image

راولپنڈی۔16جنوری (اے پی پی):گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی کےوائس پرنسپل اکیڈمکس پروفیسر انیس مرزا کی سربراہی میں طلباء وطالبات کے وفد نے اٹک آئل ریفائنری کا مطالعاتی دورہ کیا۔انہیں وہاں اٹک آئل ریفائنری کی تاریخ، تدریجی مراحل اور اس کے موجودہ پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورڈن کالج خطہ پوٹھوار کی ایک عظیم درسگاہ ہے۔ یہ 1893 سے نہ صرف اس علاقہ کے لوگوں بلکہ ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔

اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کالج کے وائس پرنسپل اکیڈمکس پروفیسر انیس مرزا کی سربراہی میں طلبا ء وطالبات کے ایک وفد نے اٹک آئل ریفائنری کا ایک تعلیمی دورہ کیا۔ اس دورے میں طلبہ کو اٹک آئل ریفائنری کی تاریخ، تدریجی مراحل اور اس کے موجودہ پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ کو ریفائنری کی جدید لیبارٹری کی میں ریفائننگ ،ٹیسٹنگ،کوالٹی کنٹرول اور معیار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس دورہ سے نہ صرف طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں وسعت پیدا ہوئی بلکہ اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے باہمی تعاون کی راہ بھی ہموار اور طلبہ کو ریفائننگ انڈسٹری کے عملی مراحل سے آگاہی حاصل ہوئی۔

پروفیسر محمد اعظم کی کاوشوں سے ترتیب دیئے گئے اس انڈسٹریل وزٹ میں سینئر فیکلٹی ممبرز پروفیسر امجد وحید، ڈاکٹر محمد راشد، پروفیسر محمد تنویر، عرشیہ صدیق اور ماریہ مقبول شامل تھیں۔اس موقع پر ادارے کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں انچارج ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساجد حسین اور ڈپٹی منیجر طاہر حسین کے ساتھ ساتھ چیف کیمسٹ نجم الثاقب نے لیب میں ہونے والی پیچیدہ تحقیق سے تفصیل سے آگاہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ طلبہ کو اس دورہ سے پٹرولیم انڈسٹری کی اہمیت اور تنظیمی امور کو سمجھنے میں مدد ملی۔ اس دورہ کو کامیاب کرنے میں راجہ ارشاد حسین کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.