حضرو ،اٹک خورد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی دس کلو سے زائد چرس برآمد

image

حضرو 17 جنوری (اے پی پی):اٹک خورد پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے دومنشیات سمگلر گرفتار کر لیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر انسداد منشیات و جرائم کے خلاف ضلع بھر کی انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز احمد خان کی زیر نگرانی اٹک خورد پولیس ٹیم نے پشاور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا جس میں سوار شخص نوید احمد ولد صابر حسین سکنہ پشاور کی گود میں پڑے سامان کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 8400 گرام چرس برآمد کر ۔

ایک اور کاروائی میں تھانہ اٹک خورد پولیس نے فراز علی ولد محمد خان ساکن پشاور کو مشکوک جان کر چیک کیا تو ملزم کے قبضہ 2400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.