ایپل کمپنی نے اعزاز حاصل کر لیا

image

ایپل 12 سال سے راج کرنے والی سام سنگ کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی فون ساز کمپنی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی فون ساز کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایپل کمپنی اب عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا سب سے بڑا حصہ رکھتی ہے جس نے سام سنگ کو 12 سال میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی فون کمپنی نے گزشتہ سال فروخت میں سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سام سنگ نے چینی فون ساز کمپنیوں شیاؤمی، اوپو اور ٹرانسشن کے ساتھ 19.4 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔

ماہرین کے مطابق وبائی امراض میں بہت سے لوگ اپ گریڈ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے گیمز کے شوقین افراد کیلئے بھی سہولت فراہم کر دی

آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریبا 1.2 ارب اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہیں۔ یہ ایک دہائی میں فروخت ہونے والے سب سے کم موبائل ہیں۔

بہت سے صارفین نے معاشی چیلنجوں اور بلند شرح سود کے پیش نظر موبائل فون کی خریداری محدود کر دی تاہم ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال مارکیٹ بحال ہوجائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.