چھوٹی سی ڈیوائس کا بڑا کام ۔۔ مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا یہ آلہ کیسے کام کرے گا؟

image

امریکی سائنس دانوں نے مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر نے والافیول سیل بناکر پوری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

سائنس دانوں نے تازہ ترین فیول سیل کو خشک اور مرطوب کیفیات میں مٹی میں نمی کی پیمائش کرنے والے اور چھونے کی نشان دہی کرنےو الے سینسر کو توانائی فراہم کر کے آزمایا۔ فیول سیل نے اس سے مشابہ ٹیکنالوجی کی نسبت 120 فی صد بہتر نتائج فراہم کیے۔

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کتاب کے سائز کی یہ ڈیوائس مٹی میں موجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے، اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ مائیکروبائل فیول سیل (ایم ایف سی) 113 سال پُرانی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کو پہلی بار برطانوی نباتیات دان مائیکل کریس پوٹر نے بنایا تھا۔ مائیکل وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مائیکرو حیاتیات سے کامیابی کے ساتھ بجلی بنائی تھی۔

امریکی ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جورج ویلز کا کہنا ہے کہ اس بجلی کو شہر میں تو فراہم نہیں کیا جاسکتا لیکن قلیل مقدار میں حاصل ہونے والی بجلی سے کم طاقت والی اشیاء چلائی جاسکتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.