صرف 7 دن میں داغ دھبے ختم، سنہرا چہرہ.. بے کار سمجھ کر پھینکے جانے والے کینو کے چھلکوں سے سال بھر کا صابن بنائیں

image

کینو کھانے کے بعد یا تو چھلکے پھینک دیے جاتے ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ ان کے چھلکوں کو ہاتھ منہ پر لگایا جاتا ہے جس کے اثرت کچھ دن میں ہی ختم ہوجاتے ہیں. البتہ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ سارا سال ایک نہیں کئی فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

جی ہاں آج ہم آپ کو صرف ایک گھنٹے میں سال بھر کا کیمیکل سے پاک صابن بنانے کا ایسا طریقہ بتا رہے ہیں جس سے آپ کا رنگ بھی صرف ایک ہفتے میں کھل اٹھے گا اور دانے وغیرہ بھی دور ہوجائیں گے.

سب سے پہلے کینو کے چھلکوں کو اکھٹا کر کے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں. صرف اتنا خشک کریں کہ پانی صاف ہوجائے لیکن چھلکا نرم رہے. اب چھلکوں کے اندرونی حصے سے سفید گودا چمچ کی مدد سے نکال لیں. چھلکوں کو ایک دیگچی میں ڈال کر پانی ڈالیں اور ابال کر 20 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں. پانی سکھانا نہیں ہے بلکہ چھلکوں کا عرق پانی میں نکالنا ہے.

اس کے بعد اس آمیزے کو گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں. معیاری صابن کو کدوکش کر کے چورا بنا لیں اور دیگچی میں چورا ڈالیں اور کینو کا تیار کیا گیا آمیزہ ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ سب ایک جان ہو کر جمنے لگے. اس آمیزے میں ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک چمچ ناریل یا بادام کا تیل ڈال بھی شامل کریں.

گھر کی پرانی صابن دانی کو بطور سانچہ استعمال کریں اور تیار کردہ آمیزہ اس میں ڈال دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں. اس طرح آپ صرف ایک صابن کے چورے سے 4 سے 5 صابن تیار کرسکتی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.