سام سنگ نے اے آئی فیچرز اور دوران کال ترجمہ کرنے والا گلیکسی سمارٹ فون متعارف کرا دیا

image

جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز والا جدید ترین گلیکسی سمارٹ فون پریمیم ایس۔24 الٹرا متعارف کرا دیا۔ یہ دوران کال ترجمہ کرنے والا گلیکسی سمارٹ فون ہو گا۔

اے ایف پی کے مطابق سام سنگ کے صدر ٹی ایم روہ نے اس موقع پرامریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوز کی سیلیکون ویلی میں ایک سپورٹس سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت موبائل انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لانے والی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں موبائل فون مصنوعی ذہانت تک رسائی کا بنیادی پوائنٹ ہوگا اور سام سنگ اس حوالہ سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت

پریمیم ایس۔24 الٹرا کال کے دوران مختلف زبانوں کا دوران کال ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے دو ایسے افراد بھی فون پر بات چیت کر سکیں گے جو ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔

یہ سہولت دنیا میں بولی جانے والی 13 زبانوں کے لئے دستیاب ہو گی اور ان کے لئے مترجم کو سام سنگ نے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

فون میں گوگل سے منسلک ایک غیر معمولی سرچ فنکشن بھی دیا گیا ہے۔اس فنکشن کے استعمال سے صارف اپنے سامنے موجود کسی بھی ٹیکسٹ میں سے کسی بھی اصطلاح یا تصویر کے گرد دائرہ لگا کر اسے تلاش کر سکے گا۔

اس فون میں میسجنگ اورنیوی گیشن جیسے کارسسٹم بھی شامل ہیں، ان سسٹمز کو بھی مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔آئی فون۔15 کی طرح سام سنگ کاپریمیم ایس۔24 الٹراٹائٹینیم فریم کے ساتھ ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 1299 ڈالر رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.