صارفین کے لیے واٹس ایپ چینلز میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کونسی کی گئی ہے؟

image

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ چینلز کے لیے 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جو صارفین کی دلچسپی میں اضافہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطا ق صارفین اپنے پسند کی شخصیات، اسپورٹس اور دیگر موضوعات کی اپ ڈیٹس کو واٹس ایپ چینلز کے استعمال سے جان سکتے ہیں۔

واٹس ایپ چینلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی جانب سے اس فیچر میں مزید چیزوں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چینلز میں وائس نوٹس، پولز اور اضافی ایڈمنز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق اب واٹس ایپ چینلز چلانے والے اپنے فالوورز کے ساتھ وائس اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے جس سے انگیج منٹ میں اضافہ ہوگا۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے چینلز فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا جو آغاز میں چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.