30 بہاریں دیکھ لی ہیں تو ۔۔ جانتے ہیں 30 سال کی عمر کے بعد جسم میں کونسی 10 تبدیلیاں آتی ہیں؟

image

انسان کے جسم میں پیدائش سے لے کر موت تک مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپے کے سفر میں ہونیوالی تبدیلیاں  انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں تاہم ماہرین نے 30 سال کی عمر میں جسم میں ہونیوالی 10 تبدیلیوں کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جب عمر 30 سال سے زیادہ ہوتی ہے تو جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں ، پہلی تبدیلی تو یہ ہے کہ جب ہماری عمر بڑھتی ہے تو دماغ کے مخصوص حصے سکڑ جاتے ہیں یعنی دماغ کا حجم گھٹ جاتا ہے،دوسری اہم تبدیلی یہ آتی ہے کہ عمر بڑھنے سے جسمانی اور دماغی تنزلی تو بڑھتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خوشی اور اطمینان کا احساس بڑھ جاتا ہےاور لوگ زیادہ خوش رہنے لگتے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دانت کم حساس ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی اوپری سطح زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے اوردانتوں کی حساسیت گھٹ جاتی ہے اور گرم ٹھنڈا لگنے کی شکایت کم ہوتی ہے۔ نوجوانی میں ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں مگر درمیانی عمر میں ناخن بڑھنے کی رفتار سست ہونے لگتی ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ میٹابولزم کے افعال مستحکم ہونے لگتے ہیں،یعنی جسمانی وزن میں بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان کم ہو جاتا ہے مگر ہمارا جسم کم کیلوریز جلانے لگتا ہے جس سے موٹاپے کا امکان بڑھتا ہے۔

نوجوانی میں لوگ زیادہ جذباتی ہوتے ہیں تاہم 30 سال کی عمر کے بعد لوگ زندگی سے کسی حد تک مطمئن ہوچکے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان شخصیت میں استحکام پیدا ہوجاتا ہے۔

عمر بڑھنے سے مسلز پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کا حجم کم ہونے لگتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ چکھنے کی حس کمزور ہونے لگتی ہے جبکہ ایسا ہی کچھ سونگھنے کی حس کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

بچپن میں موسم بدلتے ہی نزلہ زکام کا سامنا ہوتا ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ کھانسی یا چھینکوں کا سلسلہ کم ہو جاتا ہے۔کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوچکا ہوتا ہے ۔عمر بڑھنے کے ساتھ پسینے کا اخراج مختلف انداز سے ہونے لگتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.