یہ یقیناً آپ کو پہلے معلوم نہیں ہوگا کہ ۔۔ جانتے ہیں نہار منہ آملہ کا جوس کیوں پینا چاہیے؟ بڑی پریشانی اب حل ہوجائے گی

image

طب کی دُنیا میں آملہ صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے خاص طور پر طب آیوردیک میں اسے جسم کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے، آملے میں ایسے جادوئی فائدے ہیں کہ جو آپ کی صحت کو چار چاند لگا دیں اور اگر آپ اسے اپنی خوراک میں روزانہ کی بُنیاد پر شامل کر لیں گے تو یہ آپ کو کئی بیماریوں سے نجات دلانے کا باعث بنے گا۔

انٹرنیشنل جرنل آف فارماسیوٹیکل میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق کے مطابق آملہ انسانی جسم سے سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کا حامل ہے جو موسمی نزلہ زکام اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آملہ جلد اور بالوں کیلئے بھی بہترین خوراک ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے جبکہ آملے کا جوس نہار منہ پینا بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

آملہ کا جوس بنانے کیلئے 5 سے 6 آملہ لے کر اس کے بیج نکال دیں اور پھر بلینڈر میں اسے پانی کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ذائقے کیلئے آپ اس میں تھوڑا سا ادرک اور شہید بھی مکس کرسکتے ہیں۔

نہار منہ آملے کا جوس آپ کی جلد کو جوان بناتا ہے اس کے علاوہ آملے کا جوس پینے سے بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ ہوگا، آملے کا جوس بالوں کو جھڑنے سے بچائے گا اور بالوں میں چمک بھی لائے گا۔

آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ آملہ سوزش کو دور کرکے جوڑوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔شوگر لیول برقرار رکھتا ہے اور دل کو صحت مند بناتاہے، آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتا ہے

شوگر کے مریض یا پھر شوگر کی بارڈر لائن کو پہنچنے والے مریضوں کیلئے آملے کا جوس بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو برقرار رکھتا ہے۔کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند بھی بناتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.