مجھے ان کے پڑھانے کا انداز اچھا لگا اور پھر شادی کا فیصلہ کرلیا ۔۔ 20 سال کی لڑکی اور 52 سال کا آدمی! شادی کی دلچسپ کہانی

image

میں نے خود انہیں شادی کی پیشکش کی تھی کیونکہ ان کا پڑھانے کا انداز اور ان کی شخصیت کی نہایت گرویدہ ہوں جس کی وجہ سے ہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ کہنا ہے 20 سالہ زویا نور کا جنھیں اپنے استاد ساجد علی سے محبت ہوگئی اور دونوں نے عمروں کے فرق کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شادی کرلی۔

زویا اور ساجد نے مشہور یوٹیوبر سید باسط علی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ زویا بی کام کی طالبہ تھیں اور ایک دن انھوں نے چھٹی کی اور اپنے استاد کو یہ بتانے گئیں کہ وہ انھیں پسند کرتی ہیں اور شادی کرنا چاہتی ہیں جس پر ساجد علی نے ان کی پیشکش کو فوراً مسترد کردیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ یہ لڑکی ان سے عمر میں بہت چھوٹی ہے مگر رفتہ رفتہ انھیں بھی زویا پسند آگئیں اور انھوں نے زویا کی والدہ کے پاس رشتہ بھجوایا۔

ساجد علی کہتے ہیں کہ زویا کی والدہ نے بھی پہلے انکار کیا لیکن بعد میں وہ مان گئیں۔ زویا اگرچہ کم عمر ہیں لیکن ایک اچھی بیوی ثابت ہورہی ہیں جبکہ ساجد بھی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

شادی کے بعد زویا اور ناصر نے ایمازون پر کام کرنے کی تربیت لی اور اب دونوں لاکھوں کما رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.