آج پیر کی صبح سویرے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور پھر شہر بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، اسکیم 33، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی اور منظور کالونی میں موسلادھار بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ائیرپورٹ کے اطراف میں صبح ہلکی بارش ہوئی۔
موسمی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔