موبائل فون دیر سے چارج ہوتا ہے تو یہ غلطی ہرگز نہ کریں ۔۔ موبائل فون کو جلدی چارج کرنے کے 5 آسان طریقے

image

اکثر افراد کوموبائل فون چارج کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی کئی گھنٹوں تک موبائل چارج پر لگا رہتا ہے مگر بیٹری کی شرح بڑھنے کا نام ہی نہیں لیتی اور انتہائی سست روی سے بڑھتی ہے۔

کئی بار تو چارجر تبدیل کرنے کی نوبت آجاتی ہے مگر کچھ طریقے ایسے موجود ہیں جن کو آزما کر موبائل تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

ویسے تو اب یو ایس بی سی کیبل سے ڈیوائس پہلے سے زیادہ تیزی سے چارج ہوجاتی ہے مگر پھر بھی اس کے لیے انتظار کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے آپ چارجنگ کے تجربے کو کم تکلیف دہ بنا سکتے ہیں۔

1- چارجنگ کی سیٹنگز میں مختصر تبدیلی

چارجنگ سیٹنگز کے ذریعے بھی آپ فون کو جلد چارج کر سکتے ہیں، اس کا ایک مؤثر طریقہ ائیر پلین موڈ کو ان ایبل کرنا ہے۔

اس فیچر سے وائرلیس کنکشنز جیسے سیلولر ڈیٹا، وائی فائی اور بلیوٹوتھ کو ڈس ایبل کیا جاتا ہے جس سے ڈیوائس بیک گراؤنڈ ٹاسکس کے بغیر چارج ہوتی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق ائیر پلین موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری کو مکمل چارج کرنے کے وقت میں 25فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح فون کو چارج پر لگانے سے قبل بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کر دیں۔

2- ڈیوائس سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں

اگر آپ ائیرپلین موڈ ان ایبل کیے بغیر فون کو جلد چارج کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اسکرین برائٹنس کو کم کر دیں۔

فون کا ڈسپلے بیٹری کی پاور کو سب سے چوستا ہے اور برائٹنس کو کم کرکے چارجنگ کی رفتار کو نمایاں حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح غیر ضروری فیچرز جیسے بلیو ٹوتھ، وائی فائی یا جی پی ایس کو ڈس ایبل کرنے سے بھی فون کو جلد چارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ فیچرز بیٹری پاور کو ہر وقت استعمال کرتے ہیں اور چارجنگ کے دوران انہیں بند کرنے سے ڈیوائس کو جلد چارج کرنا ممکن ہوتا ہے۔

3- وال ساکٹ اور فاسٹ چارجر کا استعمال کریں

کمپیوٹر پر یو ایس بی پورٹ کو استعمال کرنے سے فون زیادہ تیز رفتاری سے چارج نہیں ہوتے۔

اس کے مقابلے میں وال ساکٹ سے چارجنگ پر زیادہ پاور ملتی ہے (چارجنگ اسپیڈ کا انحصار ڈیوائس اور چارجر سپورٹ پر ہوتا ہے)۔

4-چارجنگ کے دوران فون استعمال کرنا چھوڑ دیں

بہتر ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کم سے کم کریں، چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے وہ سست روی سے چارج ہوتا ہے۔

5- بہتر ہے فون کو آف کردیں

اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران بند ہو تو وہ معمول سے زیادہ تیزرفتاری سے چارج ہوتا ہے، کیونکہ چارجنگ کے دوران اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔

یقیناً زیادہ دیر تک فون بند رکھنے سے ضروری کالز یا میسجز تک رسائی نہیں ہوتی مگر 15 منٹ کے لیے بھی ایسا کرنا فون کو کافی حد تک چارج کردیتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.