پاکستان بھر میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

image

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے میں کچھ ہی ہفتے باقی رہتے ہیں اور دنیا بھر کی طرح پاکستانی بھی جلد ہی رمضان کے بابرکت مہینے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی 2 سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 2031 تک رمضان موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.