مائیکروسافٹ نے کیلیبری فونٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

image

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 17 سال بعد اپنے ڈیفالٹ فونٹ کیلیبری کو دوسرے فونٹ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مائیکروسافٹ کمپنی نے کیلیبری کی جگہ ایپٹوس کو بطور ڈیفالٹ فونٹ متعارف کرانا شروع کر دیا۔ کیلیبری فونٹ میں حروف کا جڑ سے معمولی سا خم دار ہونا اس کو دیگر فونٹس سے علیحدہ کرتا ہے، یہ فونٹ 2007 سے مائیکرو سافٹ کا ڈیفالٹ فونٹ تھا تاہم 2021 میں مائیکرو سافٹ نے اس فونٹ کو دوسرے سے بدلنے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کیلیبری 2007 سے مائیکرو سافٹ کا ڈیفالٹ فونٹ ہے اور اس فونٹ کو ٹائمز نیو رومن کی جگہ ڈیفالٹ فونٹ بنایا گیا تھا اور اس نے بہت اچھا کام کیا لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ایپٹوس کا انتخاب گزشتہ برس کیا تھا لیکن صارفین کو اس کا اجراء اب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت اور ایندھن دونوں کی بچت، گوگل میپس سے پیٹرول بچانے کا طریقہ

ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ 20 ویں صدی وسط کی ٹائپو گرافی سے مشابہ یہ فونٹ ’ایپٹوس‘ سینس سیرف ہے۔ سینس سیرف فونٹس وہ ہوتے ہیں جن کے حروف کی جڑوں میں چھوٹی چھوٹی لکیریں نہیں لگائی جاتیں۔

واضح رہے مائیکرو سافٹ کی جانب سے کیلیبری فونٹ ختم نہیں کیا جا رہا کیونکہ صارفین کو نیا فونٹ پسند نہ آنے کی صورت میں وہ پرانا فونٹ واپس لا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.