گھر کے اندر سے سڑک نکلتی ہے اور۔۔ جاپان کی منفرد عمارت جسے دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

image

دنیا کے جدید اور ترقی یافتہ ممالک میںسر فہرست جاپان جدید ایجادات اور منفرد تعمیرات کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، جاپان کا شہر اوسا اپنی منفرد اور جدید عمارتوں کیلئے بھی جانا جاتا ہے اور یہاں ایک ایسی عمارت بھی ہے جس میں سے ہائی وے گزرتی ہے۔

اوساکا شہر کے خوبصورت گیٹ ٹاور کو 1992 میں مکمل کیا گیا تھا۔ جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر بلند ہے۔اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسکی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔

بنیادی طور پر اس عمارت کو ہائی وے لے جانے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ سڑک جاپانی حکومت اور عمارت کے مالک کے درمیان سمجھوتہ کے نتیجے میں بنی۔

گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرنے کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش پیدا نہیں ہوتا۔

زمین کا مالک لکڑی اور کوئلے کی پروسیسنگ کمپنی چلاتا تھا اور جب علاقے میں ترقی شروع ہوئی تو اس نے نئی عمارت کے اجازت نامے کے لیے درخواست دی۔ اجازت نامے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ ہین-شین ایکسپریس وے اسی زمین کے ارد گرد تعمیر کے آخری مراحل میں تھا۔

زمین کے مالک اور جاپانی حکومت کے درمیان لڑائی 5 سال تک جاری رہی کیونکہ زمین کا مالک زمین خالی کرنے کو تیار نہیں تھا اور حکومت اس کے ذریعے سڑک بنانے پر بضد تھی۔

اس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان حیران کن معاہدہ ہوا اور دونوں اپنے اپنے موقف پر متفق ہو گئے اور سڑک کے ساتھ ہی عمارت تعمیر کر دی گئی۔ عمارت کی 5ویں سے ویں منزل تک کا روڈ کرایہ بھی عمارت کے مالک کو ادا کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.