پھولوں کا ٹرک نچھاور کرکے منایا اور ۔۔ سری دیوی لازوال فلم "خدا گواہ "میں کام کرنے کیلئے کیوں راضی نہیں تھیں؟

image

بالی ووڈ نے لاتعداد لازوال فلمیں بنائی ہیں جنہیں بار بار مداح دیکھنا پسند کرتے ہیں، ایسی ہی فلموں میں سے ایک خدا گواہ بھی ہے جس میں امیتابھ بچن کے مدمقابل سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سری دیوی اس فلم میں کام کرنے سے انکاری تھیں، امیتابھ بچن نے بہت مشکل سے انہیں فلم کیلئے رضا مند کیا تھا۔

بھارتی رائٹر ستیارتھ نائیک کی تحریر کردہ کتاب کے حوالے سے مرحوم کوریوگرافر سروج خان کی زبانی سنا ایک واقعہ ان دنوں میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ سری دیوی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’خدا گواہ‘ کرنے کیلئے تیار نہ تھیں۔

90 کی دہائی میں بالی وڈ کا ہر اسٹار امیتابھ بچن اور سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند تھا لیکن اس دوران سری دیوی خود امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم خدا گواہ کرنے کیلئے تیار نہ تھیں۔

امیتابھ بچن اور سری دیوی نے آخری بار گوری شندے کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم انگلش ونگلش میں دیکھا تھا ، سری دیوی کے انتقال کی وجہ سے یہ فلم دونوں سپر اسٹارز کی آخری مشترکہ فلم ثابت ہوئی۔

خدا گواہ کے حوالے سے اپنے انتقال سے قبل کوریو گرافر سروج خان نے بتایا کہ ہم سری دیوی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ گانے کے سیٹ پر ایک ٹرک آگیا، انہوں نے سری دیوی کو اس ٹرک کے قریب کھڑا کرکے ٹرک میں بھری گلاب کی پتیاں سری دیو ی پر نچھاور کر دیں، اگرچہ اس اس سری دیوی خاصی متاثر ہوئیں لیکن وہ اس کے باوجود فلم خدا گواہ کیلئے راضی نہ ہوئیں۔

سروج خان نے بتایا کہ سری دیوی نے نے شرط رکھی کہ وہ امیتابھ کے ساتھ اس فلم میں کام کریں گی جس میں وہ امیتابھ کی بیوی اور بیٹی دونوں کا کردار ادا کر رہی ہوں۔پروڈیوسر منوج دیسائی اور مکل آنند نے سری دیوی کی شرط کو تسلیم کرکے فلم میں کاسٹ کر لیا جس کے بعد یہی فلم سری دیوی کے کیریئر کی ہٹ فلم بنی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.