گھڑی یا جادو کی چھڑی ۔۔ ایپل واچ نے ٹریفک حادثے کے شکار 5 افراد کی زندگی کیسے بچالی؟ دلچسپ اور اہم معلومات

image

ایپل واچ اسمارٹ گھڑیوں میں ایک جدید اضافہ ہے جو ایپل کارپوریشن کی طرف سے بنائی جاتی ہے، ایپل گھڑی اپریل 2015ء میں جاری کی گئی تھی اور تیزی سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پہننے کے قابل ڈیوائس بن چکی ہے اور اس گھڑی کی ایک خوبی کئی زندگیاں بچاچکی ہے۔

حال ہی میں ایپل واچ میں موجود کار کریش ڈیٹیکشن کے فیچر نے امریکا میں حادثے کا شکار ہونے والے 5 افراد کی زندگی بچانے میں کردار ادا کیا۔

کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے قریب ایک شاہراہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی، اس موقع پر جیسے ہی ایپل واچ کو گاڑی کے ٹکرانے کا اندازہ ہوا تو اس کی جانب سے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا گیا۔

گاڑی میں سوار ایک فرد کی ایپل واچ میں موجود کریش ڈیٹیکشن سافٹ وئیر نے ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کیا تھااور ایپل واچ کے رابطے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ گاڑی میں 5 افراد پھنسے ہوئے تھے جن میں 2 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کو مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایپل کی ڈیوائسز میں موجود اس فیچر نے لوگوں کی زندگی بچائی ہے،اس سے پہلے بھی یہ فیچر کئی بار حادثات کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں کردار ادا کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ ایپل نے ستمبر 2022 میں آئی فون 14 اور ایپل واچ 8 سیریز کے ساتھ کار کریش ڈیٹیکشن فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔اس فیچر کے لیے ایپل کی جانب سے ایپل واچ اور آئی فونز میں متعدد سنسرز نصب کیے جاتے ہیں جو کسی حادثے پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتے ہیں اور اس فیچر کی وجہ سے اب تک کئی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.