باپ کیلئے کوئی جذبات نہیں کیونکہ ۔۔ اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی باپ سے شدید ناراضگی کی وجہ کیا ہے؟ حقیقت سے پردہ اٹھادیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے حقیقی باپ سے کبھی نہیں ملتی، میرے دل میں اپنے والد کیلئے کوئی جذبات نہیں ہیں۔

اداکارہ صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔میری پیدائش سے قبل ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوچکی تھی۔

میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ میرا بچپن نانا کے گھرمیں گُزرا ہے۔

والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا، اسی لیے انہوں نے اپنے نانا، نانی، خالہ اور ماموؤں کے ساتھ بچپن گزارا اور ننھیال کے ہی زیادہ قریب رہیں۔

اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ جب وہ 10 سال کی ہوئیں تو اُن کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی، میں اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے والد کے قریب تھی کیونکہ وہ دوستوں کی طرح رہتے تھے۔اُن کے سوتیلے والد نے اُنہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، سوتیلے والد نے سگے باپ سے بڑھ کر اُنہیں محبت اور وقت دیا۔

صاحبہ نے بتایا کہ دل کی ہر بات اپنے سوتیلے والد کو بتاتی تھیں اور اُن کے والد نے کبھی اُنہیں محسوس بھی نہیں ہونے دیا کہ وہ اُن کی سگی بیٹی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ صاحبہ کی والدہ اپنے دور میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ رہی ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.