اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت

image

پنجاب کے شہر اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر مائنز ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سے 600 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہے، پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی۔

سونا فی تولہ 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

صوبائی وزیر مائنز نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 نمونوں کا معائنہ کیا، نمونوں میں گولڈ کے ساتھ زنک، چاندی، نکل، مینگنیز اور تانبے وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔

ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 مربع کلومیٹر تک کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.