این اے 88 خوشاب اور پی ایس 18 کے نتائج روک دیئے گئے ، دوبارہ پولنگ ہو گی

image

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کئی حلقوں کا نتیجہ روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ فارم 47 کے مطابق این اے 88 خوشاب سے آزاد امیدوار معظم شیر کامیاب ہوئے تھے۔

راجہ بشارت کا نتائج ماننے سے انکار، الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی اپیل

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقے پی ایس 18 کا انتخابی نتیجہ بھی روک دیا ہے ، دو پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی مواد چوری ہونے کے باعث پولنگ دوبارہ ہو گی ۔

دوسری جانب این اے 11 شانگلہ میں دوبارہ گنتی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امیرمقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.