اس کا تیل بھی بنا سکتے ہیں.. رس نکال کر لیموں کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو جانیں اس کے استعمال کے چند انوکھے طریقے

image

عام طور پر لیموں کے چھلکے رس نکالنے کے بعد پھینک دیے جاتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ ان کو چہرے پر مل لیا جاتا ہے البتہ آج ہم آپ کو ان چھلکوں کے استعمال کے کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جو آپ کی زندگی بدل دیں گے.

لیموں کے چھلکوں کو ابلتے پانی میں ڈالیں اور چائے کے طور پر پئی. یہ قدرتی توانائی کو فروغ دینے اور ہاضمے کو تیز میں بہترین ہے.

لیموں کے چھلکوں کو ابال کر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے اسپرے بوتل میں ڈال دیں. گرمی کا موسم آنے ہی والا ہے. یہ ٹونر جلد کی رنگت کو نکھارنے اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرے گا.

زیتون کے تیل میں لیموں کے چھلکے ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں. کچھ دن بعد لیموں کا تیل تیار ہوگا. اسے کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ جسم اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے.

اکثر لیموں پانی بنانا ہو تو لیموں نہیں ملتے. اس کے لئے آپ چھلکوں کو کاٹ کر پانی کے ساتھ کیوبز میں جما دیں..ضرورت کے وقت اب کیوبز کو گلاس میں ڈال کر لیموں پانی بنا لیں. یہ وٹامن سی کی کمی دور کریں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.