آنے والے دنوں میں کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 27 فروری تک یہ سسٹم اثر انداز رہے گا۔