اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتارکر لیے

image
راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے 15 انسداد منشیات کارروائیوں میں 631 کلو گرام منشیات برآمدکرکے ، 12 ملزمان کو گرفتارکر لیاہے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 1 کلو گرام ہیروئن اور 4.8 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔

لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 448 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس پر ملزم سے 216 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔نوکنڈی چاغی سے 100 کلو گرام افیون، 35 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام مارفین برآمد کی گئی ۔آر سی ڈی روڈ لسبیلہ سے 129 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔وندر حب سے 24 کلوگرام افیون، 50 کلو گرام ہیروئن اور 5 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ پشاور پر ملزم سے 19 کلو گرام چرس اور 6 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔مندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 8.4 کلوگرام افیون اور 6 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔

جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔زخہ خیل خیبر سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔مظفر گڑھ ملتان میں ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔وہاڑی چوک ملتان میں دو ملزمان سے 3 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 1 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.