واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی

image

کیلیفورنیا: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 سال ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ عمر کی حد میں کمی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی اور ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

واٹس ایپ پر بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغام یا کالز کو کوئی بھی حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہ تو پڑھ سکتا ہے نہ ہی سن سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.