بغیر اسٹریٹنر کے کرلی بال کیسے سیدھے کریں؟ ایسا سستا طریقہ جو پارلر کے خرچوں سے آپ کی جان چھڑا دے

image

بالوں کو سیدھا کرنے کے لئے اسٹریٹنر کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے جس سے بال پتلے، خشک اور بے جان ہوجاتے ہیں. کیا ایسا بھی کوئی طریقہ ہوسکتا ہے کہ بال سیدھے بھی ہوجائیں لیکن خراب ہونے کے بجائے ان کی صحت اور چمک میں اضافہ بھی ہو؟ آئیے آپ کو ایسا ہی جادوئی طریقہ بتاتے ہیں.

ایک پیالی میں کسی بھی معیاری برانڈ کا 3 چمچ کنڈیشنر لیں، اس میں ایک چمچ گلیسرین، ایک انڈے کی زردی اور 2 وٹامن ای کے کیپسول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں. اگر بال لمبے ہوں تو تمام اجزاء کی مقدار بڑھا دیں.

اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سر کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور بالوں کو خشک کریں. اس کے بعد یہ محلول بالوں میں لگا کر ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. بالوں کو شیمپو کر لیں.

یہ محلول زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو میں تیار ہوجاتا ہے اور اس سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے بال قدرتی طور پر گھنگریالے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.