چین اور جمہوریہ کانگو کے  سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر صدر پنگ اورصدر ڈینس ساسو  نگوئیسو کے درمیان مبارکباد کا تبادلہ

image

بیجنگ ۔22فروری (اے پی پی):چین اور جمہوریہ کانگو کے  سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لئے چینی صدر شی جن پنگ اور  جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو  نگوئیسو نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے، چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین اور جمہوریہ کانگو کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر صدر ڈینس ساسو نگوئیسو کر بھیجے گئے پیغام میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی طویل عرصے سے قائم ہے۔

سفارتی تعلقات سالوں کے دوران، بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، دونوں ممالک نے ہمیشہ خلوص دل سے تعاون کیا ہے اور ساتھ ساتھ ترقی کی ہے۔دونوں ممالک سیاسی اعتماد کے اچھے دوست اور  اقتصادی تعاون کے  اچھے شراکت دار بن گئے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ وہ چین- کانگو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل فروغ دینے اور چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے صدر ساسو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہیں۔

دوسری جانب کانگو کے صدر اپنے پیغام میں کہا کہ 60 سال سے دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ متحد اور دوستانہ رہے ہیں، امن، انصاف اور خوشحالی کے مشترکہ حصول کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریہ کانگو اور چین کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم ، گہرا کرنے اور افریقہ کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.