کانگو میں وزیراعظم اور کابینہ مستعفی ہو گئی

image

برازاویلے ۔22فروری (اے پی پی):کانگو کے وزیراعظم جین مشیل سما لوکونڈے نے استعفی دے دیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لوکونڈے اور ان کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر فیلیکس ٹشی سیکیدی کو پیش کر دیئے ہیں جنہیں صدر نے قبول کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت بننے تک موجودہ حکومت فرائض ادا کرتی رہے گی ۔ وزیراعظم جین مشیل سما لوکونڈے فروری 2021 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔

یاد رہے کہ جمہوریہ کانگو میں 20 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر کو 73٫34 فیصد ووٹ ملے تھے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.