عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیوں کا امکان

image

عیدالفطر کے موقع پر 6 دن کی چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے اور عین ممکن ہے کہ اس بار بھی رمضان پورے 30 دن کا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس ممکنہ صورت میں متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو 6 چھٹیاں مل جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق اگر ماہِ رمضان 30 دنوں پر مشتمل ہوگا تو 30 رمضان 10 اپریل کو ہوگا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عید الفطر منانے کی تعطیلات کا اعلان 29 رمضان سے 3 شوال تک کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر ممکنہ صورتحال کی ہی بات کی جائے تو سرکاری چھٹیوں کا اختتام 13 اپریل (ہفتے) کو ہوگا اور اگلے دن اتوار ہے، یوں اس طرح ملازمین کو 6 چھٹیاں مل جائیں گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.