بھارتی سکھ لڑکی پاکستان کیسے آئی؟ سیالکوٹ کے لڑکے سے شادی اور قبول اسلام کی حیرت انگیز کہانی

image

کہتے تو یہی ہیں کہ محبت کسی سرحد کو نہیں مانتی اور اصل محبت وہ ہوتی ہے جو نکاح کے رشتے میں ڈھل جائے. ایسی ہی ایک محبت نبھائی ہے سیالکوٹ کے نوجوان علی ارسلان نے جنھوں نے بھارتی نژاد جرمن لڑکی جسپریت کور سے نہ صرف نکاح کیا بلکہ ان کے قبول اسلام کا َزریعہ بھی بنے.

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق ارسلان اور جسپریت جرمنی میں ساتھ کام کرتے تھے. جسپریت کا تعلق بھارت کے شہر لدھیانہ سے ہے اور ان کا اسلامی نام زینب رکھا گیا ہے. جسپریت نے حافظ صاحبزادہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

جسپریت کور 16 جنوری کو مذہبی یاترا کے لیے پاکستان آئی ہیں اور 15 اپریل تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے. ارسلان سے جسپریت کی دوستی جرمنی میں ہوئی اور پھر ارسلان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جسپریت پاکستان آئیں اور اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ارسلان سے شادی کی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.