کیا جی میل بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل کا اس حوالے سے ردعمل سامنے آگیا

image

گوگل کی مقبول ترین ایپلیکیشن جی میل عالمی سطح پر پیغام بھیجنے اور وصول کرنے کے طور پر جانی جاتی ہے جس سے متعلق گزشتہ چند دنوں سے افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ یہ سروس اگست 2024 میں بند ہوجائے گی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان 'Google is sunsetting Gmail' تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہوگئے اور انہیں لگا کہ جی میل بند ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سے مطلوبہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا۔

مذکورہ پوسٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوالات نے جنم لیا۔

افواہوں کو مزید روکنے کے لیے گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.