دال میں لگے کیڑے فوراً ختم ہوجائیں گے.. عینک سے اسکریچ کیسے ہٹائیں؟ چند ٹوٹکے جو سب کے کام آسکتے ہیں

image

گھروں میں تھوڑے دن بھی دال یا اناج رکھیں تو ان میں کیڑے لگ جاتے ہیں. یوں سارا اناج خراب ہوجاتا ہے. آج ہم آپ کو اس مصیبت سے نجات کے کچھ ٹوٹکے بتائیں گے.

جب بھی لہسن چھیلیں تو اس کے چھلکے اور خاص طور پر بیچ کی ڈنڈی ہر گز نہ پھینکیں. ان کو جمع کر کے کسی ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں اور دال یا اناج کے ڈبے میں رکھ دیں. اگر ڈبے میں کیڑے ہوں گے تو وہ باہر نکل جائیں گے اور نئے کیڑے گو بالکل نہیں لگیں گے.

دال اور اناج کے ڈبوں میں 4 سے 5 ثابت لال مرچ رکھنے سے بھی کیڑے بھاگ جاگے ہیں. اس کے علاوہ نیم کے پتے بھی رکھے جاسکتے ہیں.

اگر آپ کے پاس عینک ہے تو یقیناً اس کی صفائی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہوگا کیونکہ عینک پر آنے والے اسکریچز کسی چیز سے صاف نہیں ہوتے. تھوڑی سی ویسلین لے کر عینک کے شیشوں پر اچھی طرح لگائیں اور پھر ٹشو پیپر سے صاف کر لیں. سارے اسکریچز جادو کی طرح غائب ہوجائیں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.