پی ایس ایل 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دیدیا۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ، پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور111 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔