مالی ، بس دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک ، 10 زخمی

image
مالی کے جنوب مشرقی علاقے میں بس پل سے دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

مالی کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مالی کے جنوب مغربی قصبے کینیبا سے برکینا فاسو جا رہی تھی کہ اس دوران ایک پل عبور کرتے ہوئے بے قابو ہو کر بگوئی دریا میں جا گری جس کے باعث31 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

وینس میں بس حادثہ، غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک

مقامی حکام کے مطابق بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے گری۔ متاثرین میں مالی اور مغربی افریقہ کے دیگر علاقوں کے شہری شامل ہیں ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.